ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / راج کوٹ میں مودی کا خطاب، کہا یہیں سے میری سیاست کی شروعات ہوئی ہے

راج کوٹ میں مودی کا خطاب، کہا یہیں سے میری سیاست کی شروعات ہوئی ہے

Thu, 29 Jun 2017 21:25:41  SO Admin   S.O. News Service

راج کوٹ،29جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)تین ممالک کے سفر سے واپس آنے کے بعد وزیر اعظم جمعرات سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔جمعرات کو انہوں نے راج کوٹ میں روڈ شو کیا۔اس کے بعد انہوں نے اجتماع سے خطاب کیا۔پی ایم مودی نے کہا کہ 40سال بعد کوئی وزیر اعظم راج کوٹ آیا ہے۔راج کوٹ کی میرے دل میں خاص جگہ ہے،میری سیاست کے آغاز گجرات سے ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ معذورین کی ذمہ داری صرف ان کے خاندان کی ہی نہیں بلکہ پورے معاشرے کی ہے۔آزادی کے 70سال کے بعد بھی سائن لینگویج ہندوستان کی ہر ریاست میں مختلف ہے،معذورین کی اس زبان میں بھی تمیز تھی،لہذا پورے ملک میں معذور کہیں جاتا تھا اور کچھ سمجھتا تھا تو اسے سمجھنے کے لئے کوئی ترجمہ نگار نہیں تھا،ہم نے ایک قانون بنایا اور ملک کے تمام بچوں کو ایک سائن لینگویج سکھایا جائے، اس کا نظام تھا،یہ کام بہت چھوٹا لگتا ہے، لیکن بہت اہم ہے۔
اس کے ساتھ ہی وہ ریاست کے مختلف حصوں میں دیگر پروگراموں میں بھی حصہ لیں گے۔اس سال مودی کا یہ چوتھا گجرات سفر ہے۔غور طلب ہے کہ گجرات میں اس سال کے آخر تک اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔وزیر اعظم کا اپنا صوبہ ہونے کے سبب یہاں کے اسمبلی انتخابات میں فتح حاصل کرنا بی جے پی کے لئے ضروری ہے۔بی جے پی کی جانب سے دی گئی معلومات کے مطابق مودی جمعرات کی صبح سابرمتی آشرم پہنچے جو اس سال اس کی 100ویں سالگرہ منا رہا ہے۔
 


Share: